خیبرپختونخوا حکومت کا مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

18  ستمبر‬‮  2024

خیبرپختونخوا حکومت نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبائی کابینہ نے مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کی منظوری دی۔

اس کے علاوہ کابینہ نے صوبے پر قرضوں کی واپسی کے لیے خیبر پختونخوا ڈبٹ مینجمنٹ فنڈ کے قواعد 2024 کا مسودہ منظور کیا اور اسلامی ترقیاتی بینک سے انتہائی غریب اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے غربت سے نجات کے منصوبے کے لیے 118.4 ملین امریکی ڈالر قرض لینے کی پیشکش/فیصلے کو مسترد کردیا۔

کابینہ نے پشاور ہائی کورٹ کے جج کے سرکاری استعمال کے لیے گاڑی خریدنے کی مد میں 99 لاکھ 34 ہزار روپے اضافی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved