وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔مزید ان کا کہنا تھا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے پراسیس پر بھی کام شروع ہو چکا ہے۔ سول ملٹری تعلقات کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔
وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے DG ISI کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئ تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے، ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 13, 2021
یاد رہے کہ یہ بیان کل وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری وزیراعظم کی اتھارٹی ہے، پاکستان کی سول اور ملٹری قیادت کے درمیان بہت آئیڈیل تعلقات ہیں، وزیراعظم اور آرمی چیف کا ایک دوسرے قریبی رابطہ اور تعلق ہے اور نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کیلئے قانونی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا اور اس پر بھی دونوں کا اتفاق رائے بھی ہے۔،وزیراعظم اور آرمی چیف کے آپس میں بہت قریبی تعلقات وزیراعظم آفس کبھی ایسا قدم نہیں اٹھائے گاجس سے فوج یا سپہ سالار کی عزت میں کمی ہو۔ پاکستان کی فوج یا سپہ سالار بھی کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے وزیر اعظم یا سول سیٹ اپ کی عزت میں کمی ہو۔