پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔
اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس منگل کو 366 پوائنٹس کم ہوکر 81483 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 902 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 82 ہزار 10 رہی۔
بازار میں آج 36 کروڑ شیئرز کے سودے 17 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 22 ارب روپے کم ہو کر 10685 ارب روپے ہے۔