مخصوص نشستوں کا کیس: الیکشن کمیشن کا چھٹا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

24  ستمبر‬‮  2024

مخصوص نشستوں کے کیس کے حوالے سے غور کیلئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن آف پاکستان کا چھٹا اہم اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل درآمد سے متعلق چھٹا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ارکان، حکام اور قانونی ٹیم شریک ہوئی۔

الیکشن کمیشن کو قانونی ماہرین کی رائے سے بھی آگاہ کیا گیا، اجلاس میں مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ فیصلہ کے عملدرآمد پر غور کیا گیا، الیکشن کمیشن آج کے اجلاس میں بھی سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ کے حوالے سے کسی قسم کے بھی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا اور اجلاس ختم ہوگیا۔

مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا ہے تاہم تمام قانونی نکات پر کمیشن کی قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے کل ایک بار پھر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ اجلاسوں میں بھی الیکشن کمیشن کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا تھا اور فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق یہ الیکشن کمیشن کا پانچواں اجلاس تھا۔

قبل ازیں سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس میں کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا یکم مارچ فیصلہ آئین سے متصادم ہے۔

تفصیلی فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کوکالعدم قرار دیتی ہے، الیکشن میں سب سے بڑا اسٹیک عوام کا ہوتا ہے، انتخابی تنازع بنیادی طور پر دیگر سول تنازعات سے مختلف ہوتا ہے، یہ سمجھنے کی بہت کوشش کی کہ سیاسی جماعتوں کے نظام پر مبنی پارلیمانی جمہوریت میں اتنے آزاد امیدوار کیسے کامیاب ہو سکتے ہیں؟

14 ستمبر کو سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ نے کو مخصوص نشستوں کے کیس میں الیکشن کمیشن کی درخواست پر وضاحت جاری کردی تھی جس میں کہا گیا کہ فیصلے کی روشنی میں پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ہیں جبکہ الیکشن کمیشن فیصلے پر فوری عملدرآمد کرے۔

کیس میں اکثریتی 8 ججز کے بینچ کا فیصلہ 4 صفحات پر مشتمل ہے جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے 41 ارکان سے متعلق وضاحت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش اور تاخیری حربہ ہے، الیکشن کمیشن کی وضاحتی درخواست عدالتی فیصلے پر عمل در آمد کے راستہ میں رکاٹ ہے اور اس کی وضاحت کی درخواست درست نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved