اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 764 پوائنٹس اضافے سے 82 ہزار کی حد بحال

25  ستمبر‬‮  2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 764 پوائنٹس اضافے سے 82 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی ہے۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 764 پوائنٹس یا 0.94 فیصد بڑھ کر 82 ہزار 247 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 81 ہزار 483 پر بند ہوا تھا۔

مارکیٹ میں پی ایس ایکس 100 انڈیکس کی 82000پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور ہوگئی۔ تیزی کے سبب 57فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جب کہ حصص کی مالیت میں بھی 99ارب 17کروڑ 34لاکھ 25ہزار 706روپے کا اضافہ ہوگیا۔

مثبت سینٹیمنٹس کی وجہ سے کاروبار کے مجموعی دورانیے میں مارکیٹ مثبت زون میں رہی جس سے ایک موقع پر 848پوائنٹس کی تیزی بھی ریکارڈ پر آئی تاہم وقفے وقفے سے ہونے والی پرافٹ ٹیکنگ سے مارکیٹ اتارچ چڑھاؤ کا بھی شکار رہی، جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 764.27پوائنٹس کے اضافے سے 82247.91پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 218.86پوائنٹس کے اضافے سے 26121.41پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 506.15پوائنٹس کے اضافے سے 52618.25 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 686.48پوائنٹس کے اضافے سے 127353.77 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved