معیشت میں ذرمبادلہ کی طلب بڑھنے کے نتیجے میں انٹربینک مارکیٹ میں تین ہفتے بعد پیر کو ڈالر کی نسبت روپیہ کمزور رہا۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 13پیسے کی کمی سے 277روپے 50پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن معیشت میں ذرمبادلہ کی طلب بڑھنے اور ایکسپورٹرز کی جانب سے برآمدی ترسیلات بھنانے کا عمل رکنے سے کاروباری دورانیے کے وسط میں ڈالر کی پیشقدمی شروع ہوئی۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 08پیسے کے اضافے سے 277روپے 71پیسے کی سطح پر بند ہوئے جبکہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 03پیسے کی کمی سے 279روپے 94پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔