ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ، تل ابیب کی جانب 100 سے زائد میزائل داغ دئیے

1  اکتوبر‬‮  2024

ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا اور کئی بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 102 میزائل فائر کئے گئے ہیں جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے۔

اسرائیلی فوج نے بتایاکہ ایران نے بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اسرائیل نے تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر جانے کا کہہ دیا ہے اور ایرانی میزائلوں کا ہدف اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب ہے۔

قبل ازیں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اسرائیلی حکومت اور امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ایران آئندہ چند گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینئل ہیگارے کا کہنا ہے کہ امریکا نے ممکنہ ایرانی حملے سے متعلق اسرائیل کو آگاہ کیا ہے، اسرائیل اپنے حلیف ممالک کے ہمراہ انتہائی چوکس ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved