اسرائیل خبردار رہے، اللّٰہ کی مدد سے اگلی بار کہیں زیادہ شدت سے ضرب لگائیں گے، خامنہ ای

2  اکتوبر‬‮  2024

ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے عبرانی زبان میں کی گئی اپنی ٹوئٹ میں اسرائیل کو پہلے زیادہ شدید اور طاقتور حملوں سے خبردار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد اپنی پہلی ٹوئٹ نصر من اللہ و فتح قریب کے بعد اپنی دوسری ٹوئٹ میں اسرائیل کو ایک اور وارننگ دیدی۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ٹوئٹ میں لکھا کہ اللّٰہ کی مدد سے آئندہ حملے میں جو ضرب صیہونی ریاست کو لگے گی وہ پہلے حملے سے کہیں زیادہ شدت کے ساتھ اور تکلیف دہ ہوگی۔

Iran Supreme Leader Tweet

آیت اللہ خامنہ ای نے یہ ٹوئٹ عبرانی زبان میں کی جو اسرائیلیوں کی زبان ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ انھوں نے براہ راست اسرائیلی حکومت کو تنبیہ کی ہے۔

اس سے قبل اپنی پہلی ٹوئٹ میں سپریم لیڈر نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنی میزائلوں کی تصویر پوسٹ کی تھی جن پر ’نصر من اللہ و فتح قريب‘ لکھا ہوا تھا۔

یاد رہے کہ ایران نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کے جواب میں اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جن میں سے اکثر ایف-35 جہازوں کے اڈے نیو اٹم ایئر بیس پر گرے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved