وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر چار اکتوبر کے احتجاج کے حوالے سے بیان جاری کردیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ چاہیے جتنی دیر لگے ہر صورت ہم ڈی چوک پہنچیں گے۔
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام آئین کے تحفظ، قانون کی پاسداری کے لیے خوف کے بت توڑ کر نکلیں گے،حقیقی آزادی کے لیے ہم جنگ لڑ رہے ہیں اور یہ اپنا حق واپس ملنے تک لڑتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور فارم 47 کی پنجاب حکومت جتنا بھی تشدد کرے ہم نے اپنا آئینی حق لینا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پرائیویٹ گاڑیوں کی پکڑ دگھڑ غیر قانونی اقدام ہے، پرائیویٹ گاڑی مالکان موٹروے پر اپنی گاڑیاں نہ لائیں نقصان کے ذمہ دار ہم نہیں ہوں گے۔