پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 980 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 82 ہزار947 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 81 ہزار 967 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔