سرکاری ذرائع نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی تردید کی ہے۔
واضح رہے کہ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ آئی جی اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کو حراست میں لیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پورکو ریاست کےخلاف حملہ آور ہونے پرقانونی کارروائی کی جائے گی، ان پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانےکےالزامات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور پرسرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنےکے الزامات ہیں۔
دوسری جانب سرکاری ذرائع نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کی خبر غلط ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ کےپی سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے، رینجرز نے کے پی ہاؤس اسلام آباد کو سیل کر دیا ہے۔
علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپورکا کہنا تھاکہ رینجرزعلی امین کی گرفتاری کیلئے کےپی ہاؤس گئی ہے، کے پی ہاؤس میں پکڑ دھکڑ جاری ہے اور بھائی علی امین گنڈاپور سے رابطہ نہیں ہورہا ہے۔
رات پتھر گڑھ کے مقام پر گزارنے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ اسلام آباد میں پہنچا تھا اور وہ خیبرپختونخوا ہاؤس چلے گئے تھے۔