امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے۔
صدارتی الیکشن کی مہم کے دوران ریاست شمالی کیرولینا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہیے۔یہی وہ جگہ ہے جہاں حملہ ہونا چاہیے۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جو بائیڈن کی جانب سے ایران پر حملوں کی حمایت نہ کرنا غلط ہے۔ ہمیں جس سب سے بڑے خطرے کا سامنا ہے وہ ایران کے جوہری ہتھیار ہیں۔ پہلے ایرانی جوہری تنصیبات پرحملہ کیا جائے دیگر کو بعد میں دیکھیں گے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کو اسرائیل کی طرف تقریباً 200 ایرانی میزائل داغنے کے جواب میں ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف اس طرح کے حملوں کی مخالفت کی تھی۔