پاکستان میں اونٹوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا سنڈروم کورونا کا پہلا کیس رپورٹ

5  اکتوبر‬‮  2024

پاکستان میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

حکام کے مطابق مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس سے متاثرپاکستانی گزشتہ ماہ سعودی عرب سے آیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ 4 ستمبر کو متاثرہ شخص دل کے علاج کیلئے جہلم کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل ہوا، اگلے دن عالمی ادارہ صحت اور سعودی حکام نے متاثرہ شخص کے مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔

حکام نے یہ بھی بتایا کہ متاثرہ شخص کو بےنظیربھٹو اسپتال راولپنڈی کے آئی سی او وارڈ میں منتقل کیا گیا جب کہ مریض کے رابطے میں آنے والے 40 سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جو سب منفی آئے۔

حکام نے مزید بتایا کہ متاثرہ شخص صحت یاب ہونے کے بعد کھاریاں میں اپنے گھر میں رہائش پذیر ہے۔

حکام کے مطابق مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس بیماری 2012 میں سامنے آئی، یہ وائرس اونٹوں سے انسانوں کو لگنے والی بیماری ہے، اس وائرس کے سب سے زیادہ 2204 کیس سعودی عرب سے رپورٹ ہوئے جہاں پر اب تک 862 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved