امیر جماعت اسلامی کی اسلام آباد میں فوج تعیناتی کے حکومتی فیصلے پر تنقید

5  اکتوبر‬‮  2024

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کے باعث فوج اور رینجرز تعینات کرنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ملک میں سیاسی جماعتوں کو احتجاج کرنے کا آئینی و قانونی حق دے۔

جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر منصورہ لاہور میں انہوں نے اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر فوج و رینجرز کی تعیناتی پر تنقید کی اور سوال اٹھایا کہ حکومت کا کیا کام ہے؟

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رہنما علی امین گنڈاپور کو مشورہ دیا کہ انہیں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے طور پر ہی کام کرنا چاہیے، کیا ساری ذمہ داری ان کی ہے؟ باقی لیڈرشپ کہاں ہے؟

امیر جماعت اسلامی نے عوام سے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی غزہ گھروں سے باہر نکل کر منانے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے اور فوج کے دستوں کے علاوہ پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی تعینات ہیں، دارالحکومت میں پاک فوج کے دستے گشت کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے فوج نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، فوجی جوان ڈی چوک پرپہنچ گئے ہیں، فوج 17 اکتوبر تک وفاقی دارالحکومت میں ذمہ داریاں نبھاتی رہے گی۔

فوج کو صورتحال کے مطابق آتشیں اسلحے کے استعمال سمیت انتہائی اقدامات کی اجازت دی گئی ہے اور قانون شکن عناصر کو گرفتار کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved