اسپیکر نے سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیج دیا

7  اکتوبر‬‮  2024

اسپیکر قومی اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے سہیل سلطان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیج دیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کو سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے سہیل سلطان کے خلاف ریفرنسں موصول ہوا تھا۔ سہیل سلطان این اے 4 سوات سے سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے سہیل سلطان کو نااہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیج دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریفرنس سوات کے شہری نصراللہ خان کی طرف سے جمع کرایا گیا ہے۔ریفرنس کے مطابق سہیل سلطان نے اپنی سرکاری ملازمت پر الیکشن کمیشن  میں جھوٹ بولا۔ سہیل  سلطان الیکشن  سے پہلے بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل خیبرپختونخوا کام کرتے رہے۔

ریفرنس میں کہا گیا ہےکہ کوئی سرکاری ملازم  ملازمت کے ختم ہونےکے دو  سال  بعد تک الیکشن نہیں لڑسکتا۔ درخواست گزار  نے اسپیکر کو ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنے کی استدعا کی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہےکہ ریفرنس پر فوری کارروائی کرکے متعلقہ ممبر کو نااہل قرار دیا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved