علی امین چھپے نہیں تھے بلکہ یہ حکمت عملی تھی، بیرسٹر سیف کی وضاحت

7  اکتوبر‬‮  2024

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرمحمد علی سیف نے علی امین کی گمشدگی کو حکمت عملی قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں بیرسٹرمحمد علی سیف کا کہنا تھاکہ علی امین چھپا نہیں تھا بلکہ یہ وزیراعلیٰ کی حکمت عملی تھی، اس سے بڑا کوئی جھوٹ نہیں کہ علی امین گنڈاپور اسٹیبلمشنٹ سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سےرابطہ ہوتا تو بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ جیل میں ہوتیں؟ اسٹیبلشمنٹ کا ہمارے ساتھ رابطہ ہوتا تو شہبازشریف اور نوازشریف لندن میں ہوتے۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ کو گرفتار کرنے کا ان کے پاس کوئی قانونی جواز نہیں تھا، انہوں نے وزیراعلیٰ کی گرفتاری کا بہانہ بناکر کے پی ہاؤس پر حملہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے پی ہاؤس پر حملے کے خلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیں، ایڈووکیٹ جنرل کے پی اور دیگر وکلا کو قانونی کارروائی کیلئے بتادیا ہے،کے پی ہاؤس پر حملے میں ملوث افراد کےخلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے

بیرسٹرسیف کا کہنا تھاکہ پاک فوج کی قدر کرتے ہیں، ایسی صورتحال پیدا نہیں کرنا چاہتے تھےجس پر فوج سے تصادم ہو، اسلام آباد میں فوج بلانے کا مقصد ہی فوج اور پی ٹی آئی کو لڑانا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  خیبر پختونخوا کے وزیرا علیٰ علی امین گنڈاپور 24 گھنٹے سے زائد منظر عام سے غائب رہنے کے بعد اچانک صوبائی اسمبلی میں پہنچ گئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved