پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 85 ہزار 663 کی نئی بلندی پر پہنچ گیا

8  اکتوبر‬‮  2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی نیا ریکارڈ بن گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں زبر دست تیزی دیکھنے میں آئی۔

100 انڈیکس نے کاروباری دن کے آغاز میں 513 پوائنٹس کے اضافے کے بعد  پہلی بار 85 ہزار 423 پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کی۔

کاروبار کےدوران 100 انڈیکس میں 807  پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 85 ہزار 717  کی نئی سطح عبور کرگیا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس  753 پوائنٹس اضافے سے 85 ہزار 663 پر بند ہوا۔

خیال رہے کہ 100 انڈیکس اکتوبر کے 6 کاروباری دنوں میں 4600 پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔

شیئر بازار میں آج 50 کروڑ شیئرز کے سودے 33 ارب روپے میں طے ہوئے۔  مارکیٹ کیپٹلائزیشن 94  ارب روپے بڑھ کر  11172 ارب روپے ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved