مخصوص نشستوں کا فیصلہ جلد کیا جائے، اسپیکر کا الیکشن کمیشن کو دوسرا خط

8  اکتوبر‬‮  2024

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کے مطالبے پر خواتین اور اقلیت کے لیے مخصوص نشستوں سے متعلق جلد فیصلے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھ کر الیکشن ترمیمی بل 2024ء کے تناظر میں خواتین اور غیر مسلم اراکین اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن کمیشن کی طرف سے فیصلہ نہ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے جلد فیصلہ کرنے کے لیے خط لکھنے کی درخواست کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھ دیا  اور الیکشن کمیشن سے جلد فیصلہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی 19 ستمبر 2024ء کو الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے ایک خط پہلے ہی ارسال کر چکے ہیں، خط میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ آئینی ترمیمی بل 2024ء پاس ہوچکا ہے اب الیکشن کمیشن جلد سے جلد خواتین اور غیر مسلم اراکین کی نشستوں کے حوالے سے فیصلہ کرے۔

ذرائع کے مطابق نشستوں کے جلد فیصلے سے اس حوالے سے ابہام ختم ہو جائے گا اور پارلیمان مکمل فعال ہو کر عوامی فلاح و بہبود کے لیے بہتر طور پر اقدامات کرسکے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved