حزب اللہ نے اسرائیلی شہر حیفا پر 100 سے زائد راکٹ داغ دئیے، 12 اسرائیلی زخمی

8  اکتوبر‬‮  2024

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جنوبی لبنان سے اسرائیلی شہر حیفا پر بڑا راکٹ حملہ کردیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق حزب نے اپنے عبوری سربراہ نعیم قاسم کے خطاب کے دوران حیفا شہر پر دو مرتبہ راکٹ داغے، حزب کی جانب سے پہلے حملے میں 85 اور دوسرے حملے میں 20 راکٹ داغے گئے۔

حزب اللہ کے عبوری سربراہ نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ حزب اللہ کی صلاحیتیں برقرار ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے راکٹ حملوں میں 12 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے کچھ راکٹوں کو تباہ کیا جبکہ دیگر راکٹ حیفا شہر اور اس کے اطراف میں رہائشی عمارتوں پر گرے۔

حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والے اکثر لانچر تباہ کردیے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved