پاک فوج نے جارحیت کی کوشش ناکام بنا دی، افغان فورسز کو بھاری نقصان

9  اکتوبر‬‮  2024

پاکستان کی جانب سے پاک افغان باڈر نوشکی غزنالی سیکٹر میں افغان فورسز کی جانب سے جارحیت کو ناکام بنا دیا گیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کی پوسٹوں پر فائر کھولا گیا اور پاک فوج نے جوابی کارروائی میں افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

پاک افغان بارڈر پر فائرنگ کے تبادلے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستانی فورسز کی جانب سے باڑ کی مرمت کا کام جاری تھا۔  پاکستان کی موثرجوابی کارروائی سے افغان فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ افغان فورسز کو جانب سے بِلا اشتعال جارحیت پہلے بھی کی جا چکی ہے۔

حکام کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز اپنی علاقائی سالمیت پر کسی صورت حرف نہیں آنے دیں گی، افغانستان کی طرف سے  اِس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved