پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو سیاسی احتجاج میں شمولیت سے روک دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ حالیہ دنوں میں ملک بھر میں کسی بھی مظاہرے اور جلسے کا تاحکم ثانی حصہ مت بنیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں سیاسی قیادت بالخصوص اراکین پارلیمنٹ کے شریک نہ ہونے پر مختلف سیاسی کارکنان کی جانب سے تنقید کی جا رہی تھی۔