عمران خان کے ترجمان انتظار پنجوتھا کی مبینہ گمشدگی کے خلاف درخواست دائر

9  اکتوبر‬‮  2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کی مبینہ گمشدگی کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وکیل علی اعجاز نے پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے ترجمان انتظار پنجوتھا کی مبینہ گمشدگی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

درخواست میں وفاق کو سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع کے زریعے فریق بنایا گیا ہے جب کہ چیف کمشنر اسلام آباد ، ایف آئی اے ، آئی جی اسلام آباد پولیس کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ انتظار پنجوتھا ایڈووکیٹ سے 8 اکتوبر شام 4 بجے سے رابطہ نہیں ہورہا ہے جب کہ پی ٹی آئی رہنما کو ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پولیس سمیت دیگر اداروں سے رابطہ کیا مگر تاحال انتظار پنجوتھہ کا کچھ علم نہ ہوسکا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ انتظار حسین پنجوتھا کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved