دکی واقعے کے خلاف احتجاج، مزدوروں نے کوئلہ کانوں میں کام بند کردیا

12  اکتوبر‬‮  2024

 کول مائنز پر حملے کے واقعے کے خلاف لیبر تنظمیوں نے ہڑتال کردی، کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں نے احتجاجاً کام بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق احتجاج کے حوالے سے پشتونخوامیپ کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر نواب ایاز جوگیزئی اور دیگر نے پریس کانفرنس کانفرنس کی جس میں مزدوروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا بصورت دیگر کام بند کرنےکی دھمکی دی گئی۔

لیبر فیڈریشن کے ضلعی صدر امبر خان یوسف زئی نے کہا ہے کہ جب تک مزدوروں کو تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا کا م بند رہے گا، گزشتہ روز 20 مزدور شہید کیے گئے یہ واقعہ افسوس ناک ہے۔

رہنما پی کے میپ نواب ایاز جوگیزئی نے کہا کہ دکی میں مزدوروں کا قتل دلخراش واقعہ ہے، دکی واقعہ میں 20 مزدور شہید اور 8 کے قریب زخمی ہوئے، دکی واقعہ پہلا اور آخری نہیں ہے آئے روز ایسے واقعات میں اضافہ ہورہاہے،76 سال سے اس ملک میں چھوٹی قوموں کا استحصال ہورہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved