مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہو گیا

14  اکتوبر‬‮  2024

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد  10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 659 ڈالر فی اونس ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved