آئینی ترامیم پر پی ٹی آئی نے ڈرافٹ تو درکنار تجاویز تک نہیں دیں، سینیٹر عرفان صدیقی

14  اکتوبر‬‮  2024

آئینی ترامیم  پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ساتویں اجلاس میں بھی پی ٹی آئی نے اپنا ڈرافٹ نہیں دیا۔ 

سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے سوا تمام جماعتوں نے اپنے ڈرافٹس کمیٹی میں دے دیےہیں ، جبکہ ساتویں اجلاس میں بھی پی ٹی آئی نے اپنا ڈرافٹ نہیں دیا، ڈرافٹ تو درکنار تجاویز تک نہیں دیں۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے مسودے کو بھی صرف جے یو آئی کا مسودہ قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن، بلاول بھٹوزرداری اور نوازشریف سے ملیں گے پھر پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کریں گے تو وہ پھر ڈرافٹ دیں گے۔

سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی نوازشریف، بلاول سے مولانا کی ملاقات کے بعد ڈرافٹ دینے کی بات مان لی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved