سونےکا بھاؤ ملکی اور عالمی منڈیوں میں تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے ہے۔
اسی طرح 10گرام سونے کا بھاؤ 600 روپے اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار 254 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر اضافے سے 2682 ڈالر فی اونس ہے۔