چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ کی بات کی گئی۔
خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے آج اپنا تیسرا ورژن اور ایک ڈرافٹ دیا ہے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ تیسرے ڈرافٹ میں آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ کی بات کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے ڈرافٹ کو دیکھا ہے، آج مولانا فضل الرحمٰن سے گفتگو ہوگی، حکومت ابھی اپنا مسودہ مکمل طور پر سامنے نہیں لائی۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے یہ بھی کہا کہ حکومت غلط فہمی میں مبتلا ہے کہ ہمارے اراکین کو توڑ کر آئینی ترامیم کر لے گی، کم سے کم 7 حکومتی ارکان ترمیم کے لیے انہیں ووٹ نہیں کریں گے۔