حتمی مسودے پر مشاورت کیلئے بلاول کی بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی

18  اکتوبر‬‮  2024

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو ان کی جماعت کے بانی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی یقین دہانی کرادی۔

بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان اور بیرسٹر گوہر علی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اسدقیصر نے بلاول سے گفتگو کی اور کہا کہ آپ جمہوریت کےدعویدارہیں ہمیں اتنی آپ سےتوقعات ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ بلاول بھٹو زرداری نے بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کرادی اور کہا کہ کل آپ کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا انتظام کرتا ہوں، کل آپ جائیں اور بانی پی ٹی آئی سے حتمی مسودے پرمشاورت کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی سے حتمی آئینی ترمیمی مسودے پر مشاورت کیلئے  کمیٹی بنادی جس میں بیرسٹرگوہر، سلمان اکرم راجہ، علی ظفر اور حامد خان شامل ہیں، بانی پی ٹی آئی سےملاقات کرنے والوں میں اسد قیصر بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع نے بتایاکہ کمیٹی بانی پی ٹی آئی کو آئینی ترمیمی بل پر بریفنگ دےگی۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں ہم ایک اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں، کمیٹی نے وہی ڈرافٹ منظور کیا جس پر مولانا کے ساتھ ہمارا اتفاق رائے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے جس کے بعد حتمی مؤقف دیں گے۔

دوسری جانب پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے آئینی مسودہ متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved