آئینی ترامیم: پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ

19  اکتوبر‬‮  2024

حکومت کی جانب سے مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ اور پنجاب پولیس کے تازہ دم دستے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہز پہنچ گئے۔

سنیٹ کا اجلاس چار مرتبہ تاخیر کا شکار ہونے کے بعد اب 8 بجے ہوگا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس تین مرتبہ کی تاخیر کے بعد ساڑھے نو بجے طلب کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت ہر صورت میں آج آئینی ترامیم پیش کر کے منظور کروانے کی کوشش کرے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved