جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان اور شیخ رشید پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

19  اکتوبر‬‮  2024

جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کےجج امجدعلی شاہ نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی۔ شیخ رشید، صداقت عباسی، راجہ بشارت و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ پولیس نے جی ایچ کیو حملہ کیس کا چالان عدالت میں پیش کر دیا۔

شیخ رشید سمیت ملزمان میں چالان کی کاپیاں تقسیم کر دی گئیں۔

بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔ عدالت نے  جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved