وفاقی کابینہ کا فوری اجلاس طلب، 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی

19  اکتوبر‬‮  2024

وفاقی کابینہ کا فوری اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم چیمبر میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔

 تمام وفاقی وزرا پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے چیمبر میں پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور اٹارنی جنرل منصور عثمان بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ  اور محسن نقوی بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس آدھے گھنٹے کے لیے ملتوی کیا گیا ہے جب کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved