قومی اسمبلی کا اجلاس کل بروز اتوار مورخہ 20 اکتوبر دن 11:30 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت ہوا۔
آئینی ترمیم کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس کئی بار تبدیل ہوا، رات 7 بجے بلایا گیا اجلاس رات گئے شروع ہوا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی کسی کارروائی کے بغیر اتوار مورخہ 20 اکتوبر دن 11:30 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔