پی ٹی آئی کا 11 اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ رابطہ منقطع، نام بھی سامنے آگئے

20  اکتوبر‬‮  2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اپنے 11 اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگیا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ پی ٹی آئی کے 2 سینیٹرز  اور 9 ارکان قومی اسمبلی سے قیادت کا رابطہ نہیں ہوپا رہا اور  قیادت کوکوشش کے باوجود رابطے میں کامیابی نہ مل سکی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی 7 ارکان سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز کہا تھا کہ دو سینیٹرز سے رابطہ نہیں ہوپا رہا۔

پی ٹی آئی ذرائع کا بتانا ہےکہ جن اراکین سے رابطہ نہیں ہوپا رہا ان میں زین قریشی، ظہور قریشی، اسلم گھمن، عثمان علی، ریاض فتیانہ، مقداد حسین اور چوہدری الیاس شامل ہیں۔

پارٹی ذرائع کےمطابق رکن قومی اسمبلی  اورنگزیب خان کھچی اور مبارک زیب خان بھی رابطے سے باہر ہیں جبکہ سینیٹر فیصل سلیم اور  زرقا سہروردی سے بھی رابطہ نہیں ہو رہا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج شام کو ہونے ہیں جن میں ممکنہ طور ہر آئینی ترمیم پیش کی جائیگی اور اس پر ووٹنگ کا بھی امکان ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved