اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

22  اکتوبر‬‮  2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج کاروبار کے دوران نئی بلندی پر پہنچ گیا۔

آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 573 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 86 ہزار 630 پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 641 پوائنٹس اضافے سے 86 ہزار 699 پر جا پہنچا۔

 کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے تاریخی بلند ترین سطح 86 ہزار846 بنائی ہے۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 409 پوائنٹس اضافے سے 86 ہزار 466 کی ریکارڈ سطح  پر بند ہوا۔

بازار میں آج 72 کروڑ شیئرز کا کاروبار 25 ارب روپے میں طے ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 62 ارب اضافے سے 11352 ارب روپے ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved