یہ تاثر غلط ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کے امیدوار ہیں، خواجہ آصف

22  اکتوبر‬‮  2024

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے یہ تاثر غلط ہے کہ چیف جسٹس کے لیے جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کے امیدوار ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ چیف جسٹس کے انتخاب کے لیے بننے والی کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس منیب اختر میں سے کون اگلا چیف جسٹس ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کے بعد حکومت کے خاتمے کی قیاس آرائی بنیادی طور پر عدلیہ کی طرف سے کی گئی تھیں، عدلیہ کی طرف سے کہا گیا کہ 25 اکتوبر گزرجانے دیں پھر اس حکومت کو دیکھ لیں گے۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا یہ تاثر غلط ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ تحریک انصاف کے جج ہیں، ہمارا کوئی جج نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved