اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

24  اکتوبر‬‮  2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے چیک اَپ کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ جاری کیا۔ میڈیکل بورڈ میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو شامل کرنے کا حکم دیا گیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کو بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک اَپ کے لیے بورڈ تشکیل دیں اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائیں، عدالتی آرڈر کی کاپی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی عملدرآمد کے لیے بھیجی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم نامے میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال، سابق وزیراعظم اور انڈر ٹرائل قیدی ہیں۔ اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی اقدامات کوالیفائیڈ ڈاکٹر کے بی کلاس قید کے چیک اَپ میں رکاوٹ نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔ عمران خان نے اپنے ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved