سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں دوسرے روز بھی کمی

25  اکتوبر‬‮  2024

سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں دوسرے روز بھی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعے کو فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کی کمی سے 2726 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کی کمی سے 282300روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686روپے کی کمی سے 24202 روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے کی سطح پر مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved