اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس 90 ہزار کا سنگ میل عبور کر گیا

25  اکتوبر‬‮  2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس نے آج بھی نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 90 ہزار کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

آج کاروبار کے پہلے سیشن میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1 ہزار 143 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

انڈیکس میں اس اضافے کے بعد 90 ہزار 89 پوائنٹس پر آ کر پہلا سیشن اختتام پزیر ہوا تھا۔

پہلے سیشن میں 34 کروڑ شیئرز کے سودے 17 ارب روپے میں طے ہوئے۔

دوسرے سیشن میں 100 انڈیکس 1 ہزار 441 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 90 ہزار 387 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 88 ہزار 945 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved