مسلسل قیمت میں بلندی کے بعد روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی آگئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 20 پیسے سستا ہوگیا، ڈالر 277.84 روپے سے کم ہوکر 277.64 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 17 پیسے کمی سے 278 روپے 62 پیسے کا ہوگیا۔
دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو اوپن مارکیٹ میں یورو 59 پیسے مہنگا ہوکر 300.79 روپے پر آ گیا ،برطانوی پاؤنڈ 22 پیسے سستاہوکر 360.45 روپے ،یو اے ای درہم 6 پیسےکمی سے 75.91 روپے ، اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 6 پیسے کمی سے 74.10 روپے پر آگیا۔