سکیورٹی روٹ توڑنے کا کیس: ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

29  اکتوبر‬‮  2024

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ایمان مزاری اور شوہر ہادی علی کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے روٹ کے دوران کار سرکار میں مداخلت کےکیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر راجانوید نے ایمان مزاری اور ہادی علی کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتےہوئے کہا کہ ملزمان نے انٹرنیشنل ٹیموں کی سکیورٹی کو خطرہ پہنچایا، دونوں ملزمان کی ویڈیو کا فارنزک کرانا ضروری ہے اور ان کے ہمراہ موجود 2 افراد کو بھی گرفتار کرنا ہے۔

سماعت کے دوران وکیل صفائی نےکہا کہ ہادی علی کی ہاتھا پائی ایک شخص کےساتھ ہوئی جو وردی میں نہیں تھا، سادہ لباس میں موجود افراد کو طاقتور کیا جارہا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور کچھ بعد سناتے ہوئے دونوں کا 3 روز جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے انگلینڈ ٹیم کے لیے لگائے گئے روٹ کو توڑنے کی کوشش کی تھی جس پر ایمان کے شوہر اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی جب کہ بعد ازاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ بھی درج کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved