سعودی ولی عہد سے ملاقات، وزیراعظم نے مالیاتی معاملات میں سعودیہ کی حمایت پر شکریہ ادا کیا

29  اکتوبر‬‮  2024

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے 8 ویں ایڈیشن کے موقع پر سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوئی جس میں  باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور صحت و تندرستی کےلیے دعا کی۔

شہباز شریف نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے متعلق معاملات پر سعودی عرب کی حمایت پر اظہار تشکر کیا اور  پاکستانی وفد کی پرتپاک مہمان نوازی پر بھی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  وزیراعظم نے فیوچر انویسٹمنٹ کانفرنس کےلیے سعودی ولی عہد کی دور اندیش قیادت کو سراہا اور کہا کہ سعودی وژن 2030 پاکستان کے کلیدی پالیسی مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی مضبوط اقتصادی شراکت داری کا اعادہ کیا اور دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved