سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس میں 577 پوائنٹس کی کمی

30  اکتوبر‬‮  2024

 پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 5 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 800 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 91 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح سے تجاوز کر گیا۔

بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں کمی واقع ہونے لگی اور کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 577 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 90 ہزار 286 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے باعث 100 انڈیکس 668 پوائنٹس اضافے کیساتھ 90 ہزار 864 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 20 ارب 75 کروڑ 75 لاکھ 53 ہزار 839 روپے مالیت کے 24 کروڑ 6 لاکھ 26 ہزار 754 شیئرز کا لین دین ہوا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved