پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت تاریخی بلندی پر ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 900 روپے اضافہ ہوا ہے۔
اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے ہے۔
ساتھ ہی 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 486 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 46 ہزار 828 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 29 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 784 ڈالر فی اونس ہے۔