لاہور میں اسموگ کی وجہ سے کئی علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیوس روڈ، ایجرٹن روڈ، ڈیورنڈ روڈ اور کشمیر روڈ کے اطراف گرین لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی سےگلستان سنیما اور اطراف میں گرین لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ شملہ پہاڑی سے ریلوے ہیڈکوارٹرز تک ایمپریس روڈ پر گرین لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
ڈیورنڈ روڈ سے علامہ اقبال روڈ تک کوئین میری کالج روڈ کے اطراف گرین لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں موٹرسائیکل رکشوں کے چلنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کمرشل جنریٹر چلانے پر بھی پابندی ہوگی۔ بار بی کیو اور کھلےفوڈ پوائنٹس پر رات 8 بجےکے بعد مکمل پابندی ہوگی۔گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کوئلے اور لکڑیاں جلانے والے فوڈ پوائنٹس پرپابندی ہوگی۔ گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں رات 10 بجے کے بعد شادی ہالز کے کھلے رہنے پر بھی پابندی ہوگی۔
گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں صفائی کمپنی کے سوا چھڑکاؤ اور جھاڑو دینے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گرین لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں 4 نومبر سے سرکاری ونجی دفاتر ورک فرام ہوم کے انتطامات یقینی بنائیں گے۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ اسپیشل بچوں کے اسکولوں میں کل سے چھٹی ہوگی، ضرورت پڑی تو پرائمری اسکولوں میں بھی چھٹی پر غورکیا جائےگا۔