بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ گذشتہ برس کورونا کا شکار ہونے کے بعد میں اپنے آپ کو بھی نہیں پہچان پا رہی تھی۔
بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں ڈمپل گرل کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد دنیا بھر کے لوگوں کی طرح ان کی بھی زندگی تبدیل ہو چکی ہے، انہوں نے کہا کہ پہلا لاک ڈاون میں نے اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ گزارا، جبکہ دوسرے لاک ڈاون میں وہ اپنے والدین کے پاس آ گئیں، جہاں ان کی پوری فیملی کورونا کا شکار ہو گئی۔
یاد رہے کہ مئی 2021ء میں دپیکا کی پوری فیملی کورونا کا شکار ہوئی تھی، اس وقت خبریں تھیں کہ انہیں کوئی سدید علامات نہیں ہیں، اور انہیں ہسپتال بھی داخل نہیں کرانا پڑا۔
اس کے برعکس دپیکا پڈوکون نے بتایا کہ کورونا نے ان کی ذہنی اور جسمانی صحت پر شدید اثرات مرتب کئے ہیں، اور ان میں دیگر اہل خانہ کے مقابلے مختلف علامات ظاہر ہوئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا نے ان کی جسمانی ساخت بھی تبدیل کردی تھی، اور اس وقت وہ اپنے جسم کو ہی نہیں پہچان پا رہی تھیں۔ دپیکا نے کہا کہ کورونا کے علاج کے دوران شاید انہیں اس طرح کی دوائیاں دی گئیں جنہوں نے ان کی جسمانی ساخت بھی تبدیل کی اور انہیں اپنا جسم پہنچاننے میں بھی کافی مشکلات پیش آئیں۔
دپیکا نے مزید بتایا کہ کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد دو ماہ تک میں نے کوئی کام نہیں کیا تھا، کیوںکہ ان کے ذہن نے کام کرنا ہی چھوڑ دیا تھا، لیکن اب میری صحت بہتر ہو چکی ہے، اور میں معمول کی طرف لوٹ رہی ہوں۔