پاسپورٹ اجرا میں تاخیر کے خاتمے کیلئے 10 نئی پرنٹنگ مشینیں منگوالی گئیں

30  اکتوبر‬‮  2024

محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ کے بیک لاگ جیسے مسائل سے چھٹکارا پارنے کے لیے پاسپورٹ پرنٹ کرنے والی مزید نئی مشینیں منگوا لیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ نئی مشینیں فعال ہونے سے پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل تیز ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے مئی میں پاسپورٹ کے بیک لاگ جیسے مسائل سے چھٹکارا پانے کے لیے پاسپورٹ پرنٹ کرنے والی نئی مزید مشینیں منگوانے کا فیصلہ کیا تھا اور محکمے نے اس سلسلے میں ریکویزیشن وزارت داخلہ کو ارسال کردی تھی۔

پاسپورٹ حکام کا کہنا تھا کہ نئی مشینیں بیرون ملک سے منگوائی جائیں گی جو ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، نئی مشینوں میں 6 ڈیسک ٹاپ اور 2 ای پاسپورٹ مشینیں بھی شامل ہیں۔

اس سامنے آنے والی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ملک بھر میں گزشتہ ایک سال سے پاسپورٹس کا اجرا تاخیر کا شکار ہے اور ایک اندازے کے مطابق تقریباً 8 لاکھ پاسپورٹس زیر التوا ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved