چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے خط لکھنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے6 ججز کی ملاقات

1  ‬‮نومبر‬‮  2024

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے خط لکھنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے حلف برداری کے بعد ہائیکورٹس کے ایڈمنسٹریٹو ججز سے بھی ملاقات کی تھی۔

ذرائع نے بتایاکہ چیف جسٹس سے مداخلت کاخط لکھنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ 6 ججز نے حلف اٹھانےکےاگلےدن ملاقات کی۔

یاد رہے کہ 26 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا جس میں عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مداخلت کا الزام عائد کیا تھا، ججز نے اس معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل سے رہنمائی مانگی تھی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کے لیے جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم کیا گیا تھا تاہم جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved