انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی

1  ‬‮نومبر‬‮  2024

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو چار روزہ وقفے کے بعد ڈالر ایک بار پھر ریورس گئیر میں رہا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 50کروڑ ڈالر کی فنانسنگ اور سعودی عرب کی 2ارب 80کروڑ ڈالر مالیت کے سرمایہ کاری معاہدوں کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیئے کے دوران ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

اس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 24پیسے کی کمی سے 277روپے 61پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اس دوران سپلائی میں اضافے کے ساتھ ہی درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 15پیسے کی کمی سے 277روپے 70پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 15پیسے کی کمی سے 278روپے 63پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved