امریکی سفارت خانے کے 3 رکنی وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ

1  ‬‮نومبر‬‮  2024

امریکی سفارت خانہ کے تین رکنی وفد اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور قید امریکی شہریوں کے کیس میں قانونی پہلوؤں پر بات چیت کی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے تین رکنی وفد میں اڈیالہ جیل میں قید تین شہریوں سے ملاقات کی اور قانونی پہلوؤں پر بات چیت کی۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ امریکن ایمبیسی وفد نےفارن ایکٹ میں گرفتار تین امیرکی شہریوں سے ایک گھنٹے طویل ملاقات کی، ملاقات ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ دفتر میں کروائی گئی۔

وفد کو امریکی شہریوں عابد ملک،صدیقہ سعید،ایلکس پلیڈو تک قونصلر رسائی دی گئی۔ امریکی وفد میں عرفان جان،مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے،امریکی وفد ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved