پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے 100 انڈیکس نے دو دن کی گراوٹ 1893 پوائنٹس اضافے سے برابر کردی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس ایک ہزار 893 پوائنٹس اضافے سے 90 ہزار 859 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2 ہزار 280 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی کم ترین سطح 88 ہزار 852 جبکہ بلند ترین سطح 91 ہزار 133 رہی۔
حصص بازار میں آج ساڑھے 46 کروڑ شیئرز کے سودے 23 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 171 ارب روپے بڑھ کر 11 ہزار 707 ارب روپے ہے۔